اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات ڈیڑہ ماہ میں 29 روپے سے زائد مہنگی ہوئیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات ڈیڑھ ماہ میں 29 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہوگئیں۔یکم جون سے لے کر اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

محض ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 52 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 29 روپے71 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔پیٹرول کی قیمت 31 مئی 2025 کو 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر تھی اور اس وقت پیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 31 مئی 2025 کو 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھی اوراس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونیوالی سماعت منسوخ

متعلقہ خبریں