واشنگٹن (اے بی این نیوز)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، جمعرات کے روز بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بٹ کوائن معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 333 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کے تاجروں کو حیران کر دیا ہے۔
کوائن ڈیسک (CoinDesk) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی تجارتی نشست کے دوران بٹ کوائن نے 1 لاکھ 15 ہزار 469 ڈالر کی سطح کو چھوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمت میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریکارڈ اس وقت سامنے آیا جب محض ایک دن قبل بٹ کوائن کچھ ایکسچینجز پر عارضی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار ڈالر کی سطح کو پہنچا تھا لیکن بعد میں ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے نیچے آگیا۔
ایک سال قبل بٹ کوائن کی قیمت 57 ہزار 704 ڈالر تھی، جس کا مطلب ہے کہ اس نے گزشتہ 12 ماہ میں اپنی قیمت دوگنی کر لی، اگرچہ اس دوران کچھ اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ11جولائی 2025سونے کی تازہ ترین قیمت