اہم خبریں

روپے کی قدر میں کمی،انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر13 پیسے مہنگا ہوکر284 روپے60 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوکر287روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنے ریزرو بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہا ہے، درآمدات میں اضافہ اور بیرونی ادائیگیوں کا دبائو بھی ڈالرمہنگاہونےکی وجہ ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔

دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 33 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بچی نے والد کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے ماں کی اپیل نمٹا دی

متعلقہ خبریں