اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پنشن میں اضافہ کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پنشنرز پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی ۔

اس کےعلاوہ رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی ۔

حوثیوں نے اسرائیل جانے والا بحری جہاز بحیرہ احمر میں غرق کردیا

متعلقہ خبریں