اہم خبریں

جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی کریں گے، جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان صرف جولائی میں دستیاب ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس ارباب طاہر بھی اگست میں چھٹی اور جولائی میں کیسز سنیں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم سے 20 جولائی تک دستیاب ہونگے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہونگے۔

جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت 14 سے 18 جولائی اور 4 سے 22 اگست تک چھٹی کریں گی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔

تعیطلات کے دوران ضمانت،حبس بے جا اور فکسڈ کیسز سنیں جائیں گے، حکم امتناع اور فوری نوعیت کے کیس بھی چھٹیوں میں مقرر ہوسکیں گے، کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی دائری برانچ کھلی رہے گی۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر ،پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے اچھی خبر

متعلقہ خبریں