اسلام آباد(اے بی این نیوز) معروف موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے یکم جولائی 2025 سے اپنی بائیکس کی قیمتیں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی ہیں، جس کی بنیادی وجہ مالی سال 25-26 کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کا نفاذ ہے۔
ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ہُنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہُنڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہُنڈا ’پرائڈر‘ کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 11 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ہُنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہُنڈا 150 کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اس کی نئی قیمت چار لاکھ 99 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
خیبر پختونخوا : طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیا