اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے ۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت258 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے تھی۔