اسلام ّآباد(اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آج رات پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔وزارت پیٹرولیم کو اوگرا آج سمری بھجوائے گی، جس کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان رات بارہ بجے تک کیا جائے گا۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔
24 جون کو خام تیل کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن 27 جون کو ایک بار پھر خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان، بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی کے شواہد بے نقاب