اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے بشمول کراچی ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا ہے۔
مجوزہ نیا ٹیرف یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوگا، جس میں مالی سال 2025-26 کےلئے مختص سبسڈی بھی شامل کی گئی ہے۔بزنس ریکارڈر کے مطابق، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور سیکٹر کی سبسڈی 13 فیصد کمی کے بعد 1.036 ٹریلین روپے کر دی ہے، جو گزشتہ سال 1.190 ٹریلین روپے تھی۔پاور ڈویژن کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں نیپرا کی 23 جون 2025 کو جاری کردہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے ٹیرف کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اس نئے تعین کے مطابق، قومی اوسط ٹیرف کو کم کر کے 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال 35.50 روپے فی یونٹ تھا۔درخواست میں قومی بجلی پالیسی 2021 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کی مالی پائیداری کا انحصار مؤثر ٹیرف اسٹرکچر کے ذریعے سروس کی مکمل لاگت کی وصولی پر ہے، جبکہ مخصوص صارفین (لائف لائن، صنعتی و زرعی) کے لیے ہدفی سبسڈی جاری رکھی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری،مزید88 فلسطینی شہید