اہم خبریں

امریکی اڈوں پرایرانی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی کا سامنا

تہران (اے بی این نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی آگئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں کمی دیکھی گئی جب ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائل داغے، پیر کی دوپہر 1:23 بجے (ای ٹی) تک امریکی خام تیل کی قیمت 4.1 فیصد گر کر 70.78 ڈالر فی بیرل تک آ گئی،

یہ کمی اُس اتار چڑھاؤ کا حصہ ہے جو اتوار کی شب دیکھنے میں آیا، جب قیمتیں اچانک 6 فیصد بڑھ کر 78.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: 63 برطانوی شہریوں کو اسرائیل سے قبرص منتقل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں