اہم خبریں

مسلسل 5 روزکمی کے بعدسونا مہنگا ہوگیا ،موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں پانچ روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 3369 ڈالر اور فی تولہ سونا 1465 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونے کی قیمت میں 1256 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 7 ہزار 325 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 11 روپے گھٹ کر 3785 روپے اور فی اونس 0.12 ڈالر کی کمی کے ساتھ 36.01 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ گزشتہ پانچ روز سے جاری تھا جس میں فی تولہ 5000 روپے اور فی اونس 76 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں