اہم خبریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر ، قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) جاپانی آٹوموبائل کمپنی ٹیوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں فروخت ہونے والی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 270 ڈالر کا اضافہ کرے گی، جو جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدی گاڑیوں اور پرزہ جات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ٹیوٹا کے ترجمان نوبو سوناگا نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اس اضافے کا براہ راست تعلق نئے ٹیکسز سے نہیں ہے۔

ان کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں پر یہ نظرِ ثانی کمپنی کی معمول کی پالیسی کا حصہ ہے، جو وقتاً فوقتاً حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا کی لگژری برانڈ لیکسس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اوسطاً 208 ڈالر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور امریکی درآمدی ٹیکسز کے اثرات کے باعث مختلف کار ساز کمپنیاں قیمتوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے پر مجبور ہیں، جس سے امریکی خریداروں پر مالی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں