اہم خبریں

حکومت کا سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا رہے کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز تھی، کابینہ نے کہا کم ہے، سولر پینلز پر ٹیکس بھی 18 سے کم کرکے 10 فیصد کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کردیا، باہمی مشاورت سے سیلز ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی، بجٹ میں تنخواہیں 6 فیصد بڑھانے کی تجویز تھی کابینہ نے کہا کم ہے، جس کے بعد تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا، اسرائیل اور ایران کے تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل، ترک ایف 16 کی وارننگ پر فوری واپسی

متعلقہ خبریں