اہم خبریں

نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن،ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔

حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف بی آر ٹیم پر حملہ ۔

بظاہر پٹھان ملزمان اور مسلح 35ساتھی بھی حملہ آور ہو گئے،متن مقدمہ ملزمان نے گاڑی سے زبردستی نان کسٹم سگریٹ نکال لیے ۔سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے،ملزمان نے کار سرکار مداخلت کی،سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا،ہجوم کو حملے کے لئے ابھارا، حملہ اور ملزمان کا تعلق زر گل،خالد شاہ اورحنان خان وغیرہ سے ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ اور مودی کا رابطہ، پاک بھارت تنازع پر تیسرے فریق کے معاملے پر گفتگو

متعلقہ خبریں