اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، پیٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 4.16 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 4.13 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں