لاہور(اے بی این نیوز)ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث منرلز کمپلیکس کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے منرلز کمپلیکس قائم کر دیا گیا ، انفال گروپ کے تحت منرلز کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے انفال گروپ کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔
اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ ‘راک سالٹ’ سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل سیکٹر کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گا، سرمایہ کاری کی یہ کامیابی ملک کی صنعتی ترقی اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرے گی۔
سی ای او انفال سیمنٹ لمیٹڈ، زاہد ندیم نے کہا کہ ا نفال سیمنٹ لمیٹڈ کو راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس حاصل کرنے میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت قابلِ تحسین ہے، یہ منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کر یگا۔
مزید پڑھیں: گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم کرنیکا اعلان کردیا