اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی سیکریٹریٹ کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے احتجاج میں جاکر بتایا کہ سرکاری ملازمین کے 80 فیصد سے زائد مطالبات مان لئے گئے ہیں، باقی مسائل بھی جلد حل کرلئے جائیں گے۔
وفاقی سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔سرکاری ملازمین نے صبح 10 بجے احتجاج کا آغاز کیا، مظاہرین مارچ کرتے ہوئے کیبنیٹ سیکریٹریٹ کے گیٹ تک پہنچے، پولیس نے آگے جانے سے روکا تو مظاہرین نے وہیں دھرنا دے دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سرکاری ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپ کے 80 فیصد مطالبات مان لیے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنظیموں سے مذاکرات جاری رہیں گے، باقی مسائل بھی حل کر لیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز بدھ11جون 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟