اہم خبریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،حتمی فیصلہ 10 جون کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت کابینہ اجلاس 10 جون کو ہوگا،اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافےکیلئےمختلف تجاویز پرغورکیا جائے گا،گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکی تجویز بھی زیر غور ہے۔

گزشتہ دو ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنےکی تجویز ہے،جبکہ مسلح افواج کے ملازمین کوکنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سےمزید ایک سال استثنیٰ دینےکی تجویز ہے،ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق وفاقی حکومت محروم ملازمین کوتنخواہوں میں تفریق ختم کرنےکی یقین دہانی کرا چکی ہے،اس حوالے سے ملازمین کے ساتھ زبانی اور تحریری معاہدہ بھی کیا گیا۔

خیال رہےکہ سرکاری ملازمین نےتنخواہوں اورکم ازکم اجرت میں 50 فیصد اضافےکا مطالبہ کیا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے پر دس جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں ڈی ایچ او کے گھر کے قریب بم دھماکا

متعلقہ خبریں