نیویارک (اے بی این نیوز)پاکستان میں 44.7 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں جو اس سے قبل 39.8 فیصد تھے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا جس میں اب اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5 فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل آمدن ساڑھے 8 ڈالر روزانہ ہے اور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4 فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں۔عالمی بینک کے غربت کے یہ اعداد وشمار 2017 کی آبادی کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں ۔
مزیدپڑھیں: پختونخوا کے کئی علاقوں میں افغان مہاجرین آج عید منارہے ہیں