اسلام آباد(اے بی این نیوز)بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گا۔منگل کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون تا 9جون 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب سٹیٹ بینک بند رہے گا۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھرمیں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ، گرین اور بلیو مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ