لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں عید قربان پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کےمطابق عید قربان پر ‘ایل ڈبلیو ایم سی عملےکی ہفتہ اور اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہیگا،بس اسٹینڈ، کمرشل مارکیٹس اورعوامی رش کےمقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے،عید قربان کیلئے لگی مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ متحرک ہے۔
سی ای او ‘ایل ڈبلیو ایم سی بابرصاحب دین کاکہنا ہےکہ عید پر15ہزارسےزائد ورکرزتینوں شفٹوں میں تعینات ہیں، عید گاہوں، جامع مساجد اور قبرستان جانیوالے راستوں پرصفائی جاری ہے۔1500جامع مساجد، عیدگاہوں اور 268 قبرستانوں میں صفائی ہوگی،عید صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئےکنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب 5 موسیقار اغوا کے بعد قتل