کراچی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے باعث یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کےمتعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 مئی کوبھجوائے گی۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 پیسے اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔،حکومت اوگرا ورکنگ پیپر کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی وزارت خزانہ وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کم یازیادہ کرنے کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: جیولن تھرورارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا