اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ تبدیلی ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے باعث کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 اور 8 جون کو عید کی عام تعطیلات ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے دن حکومت کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا، کیونکہ اسی روز قومی اقتصادی کونسل اجلاس اور اکنامک سروے کا اجراء متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی عوام سے ملک گیر احتجاج کیلئے تیار رہنے کی اپیل