اہم خبریں

مریم نواز چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہم ،پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےصوبے میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں مریم نواز نے ٹماٹر،پیاز،ادرک،لہسن،مرچ اورلیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں،دالوں،آٹا اورروٹی کے نرخ پربھی بریفنگ لی،انہوں نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا،انہوں نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
مزیدپڑھیں: میکسیکو،جرائم اور تشدد سے متاثرہ علاقے کے ویران مکان سے 17 لاشیں برآمد

متعلقہ خبریں