اہم خبریں

ٹیکس چوروں ،معاونت کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے احکامات پر عملدرآمد کرنے پر افسران غیرسنجیدہ ۔جلالپور پیر والا میں سیل شدہ فیکٹری میں جعلی سگریٹ کی پروڈکشن جاری ہے۔

جلالپور پیر والا، ملتان میں خواجہ بشیر کاٹن فیکٹری مصطفیٰ اظہر اور سلمان نامی افراد نے ٹھیکہ پر لیکر غیر قانونی طریقے سگریٹ تیار کرنے کا کام شروع کیا ۔ ایف بی آر نے گزشتہ برس کروڑوں روپے کا ٹیکس نقصان پہنچانے پر مذکورہ فیکٹری سیل کی گئی تھی۔ سیاسی اثر و رسوخ اور محکمانہ بدعنوانی کے باعث ٹیکس وصول نہ ہو سکا۔

فیکٹری سیل کرنے کے باوجود جعلی سگریٹوں کی تیار زورو شور سے جاری ۔غیر قانونی سگریٹ فیکٹری میں دوسرے صوبوں کے مزدوروں کو لا کے کام لیا جاتا ہے۔ جعلی سگریٹ فیکٹری مالکان کا قریبی تعلق خیبر پختونخواہ کے طاقتور سیاسی حلقوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 مارچ کو بھی جعلی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا ۔

دو افراد گرفتار،بھاری مقدار میں جعلی سگریٹ برآمد کی گئی ۔ پولیس کاروائی کے بعد بھی مزکورہ فیکٹری میں جعلی سگریٹ کی تیاری جاری ۔ پولیس اور ایف بی آر حکام سیاسی اثرورسوخ کے سامنے بے بس ۔حکومت کو ٹیکس چوری کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان سیاسی اثر ورسوخ اور افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے رک نہ سکا ۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان

متعلقہ خبریں