اہم خبریں

سعودی عرب سے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ ”Study in Saudi Arabia“ پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔

اہلیت کا معیار
تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔

کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔

درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد) ہونی چاہیے۔مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت درکار ہوگا۔18 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے پاس سرپرست سے تحریری رضامندی ہونی چاہیے۔

طبی رپورٹ میں متعدی بیماریوں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔
درست طبی انشورنس درکار ہوگا۔
اپلائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

اہل طلباء سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم پر جا کر بیرونی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر وہ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی فتح ،اسٹاک مارکیٹ میں ریکاڈ تیزی،ٹریڈنگ معطل

متعلقہ خبریں