اہم خبریں

ایس ایم تنویر کی آرمی چیف اور پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبادکباد

کراچی (اے بی این نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کے تحت بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے بزدلانہ اقدامات کا ہماری مسلح افواج نے پورے وقار اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا ہے۔ پاک فوج  نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جوابی کاروائی سے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ایک ایسا سبق سکھایا ہے جو آنے والی بھارتی نسلوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور قوم ان کی جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت کی معترف ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

متعلقہ خبریں