کراچی (اے بی این نیوز)فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900روپے کی سطح پر برقرار ۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 400.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 367.54 اور 18 قیراط 300.72 ریال رہی،21قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 350.76 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد