اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

دبئی (اے بی این نیوز)پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ جبکہ گیس کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔خام تیل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گیس بھی مہنگی ہوئی ہے، گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: رحیم یار خان،گڈوانٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم،8 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں