اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عوام کے لیے ایک خوشخبری، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے سے کم ہو کر 250 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
یہ کمی قدرتی گیس کی قلت سے متاثرہ صارفین کے لیے وقتی ریلیف کا باعث بنی ہے، خاص طور پر وہ علاقے جہاں پائپ گیس کی فراہمی محدود ہے۔ شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی پر انحصار کم کرنے کے لیے قدرتی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔