اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ مارکیٹ میں ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے اور جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے آخری بار ویلیوشن فہرست ایک سال پہلے مرتب کی گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آئے گی۔
لیپ ٹاپس کی بات کی جائے تو ان کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر کم و بیش 60 ہزار روپے تک بنے گی جبکہ بات کی جائے ڈیسک ٹاپ کی تو سینٹرل پراسیسنگ یونٹ کی قیمت 4 ہزار روپے سے شروع ہوکر 21 ہزار روپے تک ہو گی۔جہاں تک مانیٹرز کا تعلق ہے تو سب سے چھوٹا مانیٹر (14 انچ) ہے جس کی قیمت 1.31 ڈالر فی اینچ رکھی گئی ہے اور اگر اسی حساب سے ہم 14 انچ مانیٹر کی قیمت کا تعین کریں تو یہ پاکستانی کم و بیش 5 ہزار روپے بنتے ہیں اور جیسے جیسے انچ میں اضافہ ہوگا ویسے ہی فی ڈالر قیمت بڑھتی جائے گی۔
کاروبار سے منسلک تاجروں کے مطابق کمپیوٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کا تعلق ان کے نئے ماڈلز آنے سے بھی ہوتا ہے جیسے کہ کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں آرا ہے تو پرانے کی قیمت میں کمی ہو جاتی ہے۔ موبائل فونز کے معاملے میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نئی ویلیو ایشن کے مطابق 10 سے 20 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کسی بھی ملک سے پاکستان پرحملہ ہوا تو دفاع میں چین پاکستان کی مدد کریگا،وکٹر گائو