اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل 12 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

کراچی (اے بی این نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت بھی 12 روپے کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: تاجکستان اور میانمار زوردار زلزلے سے لرز اٹھے

متعلقہ خبریں