اہم خبریں

مریم نواز کا آسان کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کا حکم

لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسوٹیکل اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں، آسان کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئیں اور 34 ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجراء کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کر دی اور نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کا حکم بھی دیا، وزیراعلیٰ نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کر دی، اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنے والے افراد سے فون پر بات چیت کی اور قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے کریانہ سٹور کا کاروبار کرنے والے عدنان علی سے بات چیت کی۔

عدنان علی نے آسان کاروبار فنانس کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 55 ہزار روپے ملنے پر اظہار تشکر کیا، اس نے بتایا کہ رقم سے سامان کریانہ سٹور میں ڈالنے سے کاروبار بڑھا،اس کے علاوہ تونسہ سے زرعی مداخل کا کاروبار کرنے والے معین الدین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کر کے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے مزید 6108 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے

متعلقہ خبریں