اہم خبریں

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان

کراچی(اے بی این نیوز) شہرقائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی۔

نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کولکتہ،شدید گرمی کی لہر،اسکولوں میں جلدچھٹی کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں