اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،کاروبار بند،سودے منسوخ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے کاروبار بند کرتے ہوئے آؤٹ اسٹینڈنگ سودے منسوخ کردیے گئے۔

اے بی این نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں صبح کاروبار کے آغاز ہی سے شدید مندی کا رجحان تھا۔ ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3331.22 پوائنٹس کم ہونے سے انڈیکس 115460 پوائنٹس کی سطح پر آیا۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی جانب رجحان بڑھتا رہا جس کے نتیجے میں سرکٹ بریکر آن ہوگیا اور اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔اسی دوران انڈیکس 6287 پوائنٹس کمی سے 112504 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح پی ایس ایکس میں 45 انڈیکس 5 فیصد کمی کے باعث لوئر سرکٹ بریکر آن ہوگیا اور ٹریڈنگ معطل کردی گئی ۔ مارکیٹ میں سرگرمیاں کچھ دیر کے بعد بحال کی جائیں گی۔ اس مدت کے تمام آؤٹ اسٹینڈنگ سودے منسوخ کردیے گئے ہیں۔پی ایس ایکس کے اعلامیے کے مطابق ایکویٹی اور ایکویٹی بیسڈ مارکیٹ 46 منت تک بند رہے گی۔
مزید پڑھیں: لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباداور وادی لیپا کا رابطہ منقطع

متعلقہ خبریں