اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ فی تولہ سونے کے نرخ میں 5500 روپے اور فی اونس سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافی ایسوسی ایشن کے مطابق، 5 اپریل کو پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی، جو کہ 5500 روپے کم ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر سستا ہو کر 3038 ڈالر پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے؛ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے کم ہو کر 3120 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 4.5 ڈالر کم ہو کر 29.59 ڈالر ہو گئی۔