اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصدتک کی کمی

دبئی (اے بی این نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے،گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے 100 سے زائد ممالک پر بھاری ٹیرف عائدکرنےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں،اس کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس گروپ کی جانب سے پیداوار میں طے شدہ وقت سے قبل اضافےکے اعلان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی گراوٹ میں مزید اضافہ کردیا۔

آج ہونے والے اوپیک پلس گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی سے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کی جائےگی،اس سے قبل گروپ نے ایک لاکھ 35 ہزار بیرل یومیہ تیل مارکیٹ میں لانےکا ہدف مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھرجرمانہ

متعلقہ خبریں