نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی صدر کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے بعد دیگرممالک کا ردعمل سامنے آگیا۔کینیڈا نے ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا۔ وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے ٹرمپ کے اقدامات سے بین الاقوامی تجارتی نظام پرمنفی اثرات پڑیں گے۔
آسٹریلیوی وزیراعظم نے جوابی ٹیرف غیرضروری قراردے دیا۔ یورپی ممالک نے جوابی ٹیرف کو غیرمنصفانہ اقدام قرار دے دیا۔ اطالوی وزیراعظم نے کہا یورپی ممالک پرامریکی ٹیرف کا نفاذ غلط ہے۔برطانیہ دس فیصد جوابی امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کیساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہے، ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی اوربین الاقوامی اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ٹرمپ ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، ایس اینڈ پی کے حصص میں 3.5فیصد کمی،فروری سے ابتک10فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
امریکی ماہرین اقتصادیات نے ٹیرف کو عالمی معاشی جنگ قرار دے دیا، ماہرین کے مطابق ٹیرف کے نفاذ سے امریکا میں نئی نوکریاں نہیں مہنگائی بڑھے گی، امریکی ہوٹل کمپنیاں کی لاگت میں اضافہ ہوگا،براہ راست عوام متاثر ہونگے۔
مزید پڑھیں: حماد اظہر نے تحریک انصاف میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا