اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹرکمی، ۔

پٹرول کی نئی قیمت254روپے63پیسےمقررکر دی گئی۔ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت برقراررکھنےکافیصلہ۔ ہائی سپیڈڈیزل قیمت258روپے64پیسےبرقرار۔ وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات12بجےسےہوگا۔

قبل ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 8روپے 64 پیسے تک لیوی بڑھا دی ۔ لیوی میں اضافے کا اوگرا نے نوٹیفیکیشن کر دیا ۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 8روپے 64 پیسے بڑھا دی گئی ۔ اب ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 78روپے 64پیسے ہو گئی۔ پیٹرول پر لیوی دو روپے 15پیسے بڑھا دی گئی۔ اور اب پیٹرول پر 72روپے 15 پیسے لیوی ہو گئی۔نوٹیفیکیشن29 مارچ سے لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف

متعلقہ خبریں