اہم خبریں

سوزوکی آلٹو پر ہائی ویز اور موٹرویز پر پابندی لگ گئی یا نہیں ؟ اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو کار پر موٹرویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سوزوکی آلٹو کی حفاظتی معیار اور پے درپے ہونے والے حادثات کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس پر موٹروے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کی اور واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بیان سوشل میڈیا پر آلٹو کار کے ٹرک کے ساتھ ہونے والے تصادم کے بعد بڑھتے ہوئے خدشات کے ردعمل میں جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں