اہم خبریں

سندھ،ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا مطالبہ

کراچی ( اے بی این نیوز)سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین نے بذریعہ سیشن جج چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دیا جائے۔

ضلعی عدالتوں کے ملازمین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے ملازمین کے لیے رمضان میں خصوصی اعزازیے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی عدالتوں کے ملازمین اس اعزازیے سے محروم ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر صوبوں میں بھی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جا رہا ہے اس لیے سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین بھی اعزازیے کے حق دار ہیں۔خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ ملک میں کہیں بھی ملازمین کو دیے گئے فوائد کے لیے آئینی پٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دیا
جائے۔
مزید پڑھیں: کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان نے بھارتی ٹیم کو مدعو کرلیا

متعلقہ خبریں