اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کامستحق شہریوں کے لیے ’رمضان ریلیف پیکج‘ کا اعلان

اسلام آباد( اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کے لیے ’رمضان ریلیف پیکج‘ کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے 20 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

اس خصوصی پیکج کے تحت ملک بھر میں 40 لاکھ مستحق گھرانوں کو فی خاندان 5، 5 ہزار روپے جبکہ اشیائے ضروریات پر خصوصی رعایت دی جائے گی، جس سے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے 3 بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں جن میں کسی شہری کا نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونا، کسی اور سرکاری ادارے کے ریلیف پروگرام کا حصہ نہ ہونا اور قومی شناختی کارڈ کے حامل ہونا شامل ہیں۔اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحق شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، 9999 یا 8070 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کے جواب میں انہیں پروگرام کے لیے اہلیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، شہری پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے پورٹل پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرکے اس پروگرام کے لیے اپنے نام کا اندراج کراسکتے ہیں۔

اہلیت ثابت ہونے پر رقم بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ جیسے ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے شہریوں کو منتقل کی جائے گی۔اس کے علاوہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے دفاتر سے یہ کیش رقم وصول کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

متعلقہ خبریں