اہم خبریں

بینک کل عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے

اسلام آباد( اے بی این نیوز) زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو مشکل میں ڈال دیا

متعلقہ خبریں