اہم خبریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد( اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ،ہائی سپیڈ کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر ،مٹی کا تیل 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ، پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ خیال رہے کہ آئندہ15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیاہے،وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، جانئے نئی قیمتوں بارے

متعلقہ خبریں