اہم خبریں

مہنگائی کا طوفان جاری: رمضان کے قریب آتے ہی کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رمضان المبارک کی آمد سے قبل اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، جس کے تحت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک ماہ کے دوران گھی، آئل، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں ہوشربا بڑھ گئیں ہیں۔

گھی اور آئل کی قیمتوں میں 60 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔ درجہ اول کا گھی اور آئل 610 سے 615 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم کا گھی اور آئل 465 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اسی طرح چینی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو کر یہ 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ شہر کی ہول سیل منڈی میں مختلف اقسام کی شکر 20 سے 40 روپے تک مہنگی ہو چکی ہے، اور اب مارکیٹ میں شکر 240، 260 اور 280 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔ پیکنگ والی برینڈڈ شکر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

چائے کی پتی بھی 40 روپے مہنگی ہو کر 1450 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں