اہم خبریں

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ،مرغی کا گوشت فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟ جانیں تفصیل

لاہور ( اے بی این نیوز )برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 595 روپے پر برقرار ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون میں یہ 411 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب، لاہور میں انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور اب فی درجن انڈے 272 روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں