اہم خبریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونیوالی 10 پروازیں منسوخ

کراچی ( اے بی این نیوز)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔

کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے لاہورجانے والی ائیر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد چار بجے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے سیام فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کردیا

متعلقہ خبریں