لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔سیالکوٹ شہر میں پیٹرول کی قلت کے بعد شہر کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسی طرح بہاولپور،ملتان،شیخوپورہ اور گرد و نواح میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملک میں پیٹرول کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔