اہم خبریں

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے کم ہو گی۔

یہ کمی فروری کے بلوں میں صارفین کو منتقل کی جائے گی۔

نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہو گا، سوائے کے الیکٹرک کے، اور لائف لائن صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 23 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق یہ ریلیف فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں