اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان بھر میں چینی کی قیمت میں 28 روپےاضافہ کردیا گیا۔ پاکستان سے افغانستان کو چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔اڑھائی ماہ قبل چینی 131 روپے 85 پیسے کلو دستیاب تھی اس وقت مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 تا جنوری 2025 افغانستان کو چینی کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت تجارت رواں مالی مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلئے چینی کی برآمد 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلئے چینی کی برآمد محض 59 لاکھ ڈالر تھی۔
وفاقی حکومت نےجون سے اکتوبر 2024 میں 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ آخری بار اکتوبر 2024 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی گئی۔ ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 21 روپے 26 پیسے فی کلو بڑھ گئی ۔چینی کی اوسط قیمت 153 روپے 11 پیسے فی کلو پرپہنچ چکی ۔ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 160روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ملک میں10 ہفتے قبل چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی۔